ترک ایتھلیٹ  رامل گلی ییف نے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل  کر لیا

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ مقابلوں میں ترکی کے قومی ایتھلیٹ  رامل گلی ییف نے 200 میٹر  دوڑ میں عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل  کیا ہے ۔

787987
ترک ایتھلیٹ  رامل گلی ییف نے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل  کر لیا

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ مقابلوں میں ترکی کے قومی ایتھلیٹ  رامل گلی ییف نے 200 میٹر  دوڑ میں عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل  کیا ہے ۔

لندن میں ہونے والے 16 ویں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ مقابلوں کے   ساتویں  روز  فینر باہچے کلب کے  ایتھلیٹ  رامل گلی ییف نے 200 میٹر  دوڑ کے فائینل مقابلے میں  پہلی پوزیشن کیساتھ  طلائی تمغہ  حاصل کیا ہے ۔  رامل گلی ییف نے ترکی ریڈیو ٹیلیویذن کے نمائندے کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ترکی کا نام فخر سے بلند کرنے کے لیے  سال بھر  محنت کی ہے اورمجھے یقین تھا کہ میں  پہلی پوزیشن حاصل کروں گا ۔

دریں اثناء صدر رجب طیب  ایردوان نے ٹوئٹر سے   اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ مقابلوں میں  عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل   کرنے والے قومی ایتھلیٹ  رامل گلی ییف  کی کامیابی سے ہمارا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے اور میں انھیں دلی مبارکبا د پیش کرتا ہوں ۔

متعللقہ خبریں