جرمنی دہشتگردوں کی پشت پناہی میں مصروف ہے: ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے جرمنی پر دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے کا الزام عائد کرتےہوئے کہا ہے کہ جرمنی کو ساڑھے چار ہزار فائلیں بھیجی  جا چکی ہیں تاہم جرمنی کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا

785532
جرمنی دہشتگردوں کی  پشت پناہی میں مصروف ہے: ترک صدر

 صدر رجب طیب ایردوان نے جرمنی پر دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جرمنی ایسی ہزاروں فائلوں کا کوئی جواب نہیں دے رہا جو ترکی کو مطلوب افراد کے حوالے سے برلن بھیجی گئی ہیں۔

 اُن کا کہنا تھا کہ ابھی تک جرمنی کو ایسی ساڑھے چار ہزار فائلیں بھیجی  جا چکی ہیں تاہم جرمنی کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

  صدر کے اس بیان کے بعد دونوں ملکوں میں پہلے سے جاری سفارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں