صدر ایردوان کی اپیل پر اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس

مسجد اقصیٰ کے حوالے سے تازہ پیش رفت پر غور کرنے کے لیے صدر رجب طیب ایردوان نے مسلم اُمہ کو یکجا ہونے کی اپیل کی تھی

779866
صدر ایردوان کی اپیل پر اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس

صدر رجب طیب ایردوان کی اپیل کا فوری طور پر جواب دیا گیا ہے۔

مسلم اُمہ کےسربراہان  مسجد اقصی  کی تازہ صورتحال کا جائزہ لینے کے زیر مقصد یکم اگست کو استنبول میں یکجا ہوں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم  کے وزراء خارجہ  اس اجلاس میں مسجد اقصی  ٰ  کے گرد ہونے والی پیش رفت پر غور کریں گے۔

یاد رہے کہ صدر ایردوان نے اسلامی تعاون تنظیم  کے عبوری صدر  ملک کی حیثیت سے  ایک اپیل کرتے ہوئے  حرم ِ شریف  میں عبادت کرنے کی آزادی   میں حد بندی لانے والے  عمل درآمد کے فوری خاتمے  کے لیے   مسلم ملکوں کو جدوجہد  کرنے کی اپیل کی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں