دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشتگردوں کے خلاف فضائی آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

ترک مسلح افواج کی طرف سے عراق کے شمالی علاقے زاپ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشتگردوں کے خلاف فضائی آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

777757
دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشتگردوں کے خلاف فضائی آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

ترک مسلح افواج کی طرف سے عراق کے شمالی علاقے زاپ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشتگردوں کے خلاف فضائی آپریشن میں 9 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جنرل اسٹاف کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق شام کے وقت عراق کے شمالی علاقے زاپ میں دہشت گردوں کے سرحدی پٹی  کی پولیس چوکی اور بیس کے علاقوں پر حملے کی تیاریوں میں ہونے کی نشاندہی ہونے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف فضائی آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں 9 دہشتگردوں کو  ہلاک کر دیا گیا ہے اور فرائض کو کامیابی  سے مکمل کرنے کے بعد جیٹ طیارے بحفاظت اپنی بیسوں کی طرف واپس لوٹ آئے ہیں۔



متعللقہ خبریں