خانہ جنگی سے متاثرہ شامی چڑیا گھروں کے جانور ترکی لائے جا رہے ہیں

حلب کے چڑیا گھروں میں زندہ بچ جانے والے جانوروں کے تحفظ کے لئے شروع کردہ مہم کے دائرہ کار میں 3 شیر ، 2 چیتے، 2 ریچھ اور 2 لگڑ بگڑ   ترکی کے ضلع برصا لائے گئے ہیں

777224
خانہ جنگی سے متاثرہ شامی چڑیا گھروں کے جانور ترکی لائے جا رہے ہیں

شام میں 6 سال سے جاری خانہ جنگی کی وجہ سے متاثر ہونے والے چڑیا گھروں کے جانوروں کو ترکی لایا گیا ہے۔

وزارت جنگلات و آبی امور کے بعض سول سوسائٹیوں کے ساتھ جاری منصوبوں کے دائرہ کار میں حلب کے چڑیا گھروں میں زندہ بچ جانے والے جانوروں کے تحفظ کے لئے شروع کردہ مہم کے دائرہ کار میں 3 شیر ، 2 چیتے، 2 ریچھ اور 2 لگڑ بگڑ   ترکی کے ضلع برصا کھاراجا بے ریچھوں کے مرکز اور جلال آجار جنگلی حیات  کے تحفظ و  بحالی کے مرکز میں لائے گئے ہیں۔

نسل کے خاتمے  کے خطرے کا سامنا کرنے والے جانوروں کی ترکی منتقلی کے پہلے مرحلے میں 3 شیر، 2 چیتے ، 2 ریچھ اور 2 لگڑ بگڑ وصول کئے گئے ہیں۔

منتقلی کے دوسرے مرحلے میں حلب کے چڑیا گھر سے 2 شیر اور 2 کتے29 جولائی 2017 کو ترکی لائے جائیں گے۔

ترکی کے جنگلات و آبی امور کے وزیر ویسل ایراول نے کہا ہے کہ  شام میں زخمی ہونے والے اور دنیا کا مشترکہ اثاثہ ان جانوروں کا ہمارے قائم کردہ بحالی مراکز میں   علاج کیا جائے گا۔ اس موضوع پر ہمارا خاموش رہنا ممکن نہیں تھا۔



متعللقہ خبریں