یونانی فریق کے یک طرفہ اقدامات کے مقابل یقیناً ہمارے بھی اقدامات ہوں گے: چاوش اولو

ایک ایسے وقت میں کہ جب ہم مسئلہ قبرص کے حل کے لئے مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہیں یونانی فریق  ڈرلنگ کے کام کے لئے بحری جہاز کو علاقے میں لا رہا  ہے اور یہ اقدام ،مسئلے کے حل کے معاملے میں، یونانی فریق  کے غیر مخلص ہونے کا اظہار ہے

772602
یونانی فریق کے یک طرفہ اقدامات کے مقابل یقیناً ہمارے بھی اقدامات ہوں گے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو شمالی قبرصی ترکی جمہوریہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق "وزیر خارجہ ایک ہفتہ قبل سوٹزرلینڈ میں منعقدہ اور بے نتیجہ رہنے والی قبرص کانفرنس کے بعد مسئلہ قبرص کے حل کا جائزہ لینے کے لئے 18 جولائی 2017 کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

چاوش اولو نے یونانی فریق کے گذشتہ ہفتے بحر روم میں ڈرلنگ کا کام شروع کرنے پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب ہم مسئلہ قبرص کے حل کے لئے مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہیں یونانی فریق  ڈرلنگ کے کام کے لئے بحری جہاز کو علاقے میں لا رہا  ہے اور یہ اقدام ،مسئلے کے حل کے معاملے میں، یونانی فریق  کے غیر مخلص ہونے کا اظہار ہے۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ ان یک طرفہ اقدامات کے مقابل یقیناً ہم بھی کچھ اقدامات کریں گے۔



متعللقہ خبریں