ملک گیر آپریشنز میں 50 دہشت گرد ہلاک، ترکی

PKK سے منسلک دہشت گردوں کے 12 ٹھکانوں، پناہ گاہوں اور غاروں  سمیت  نصب  کردہ 27 دستی بموں اور  بارودی سرنگوں کو تباہ کر دیا گیا ہے

772149
ملک گیر آپریشنز میں 50 دہشت گرد ہلاک، ترکی

ملک گیرجاری آپریشنز میں ایک  ہفتے کے اندر دہشت گرد تنظیم  PKK  کے 50 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

دہشت گرد تنظیموں کے خلاف  جنگ کے دائرہ کار میں  سیکورٹی قوتوں نے 10 تا 17 جولائی   کے درمیانی عرصے میں ایک ہزار 128 کاروائیاں کیں۔

آپریشنز  میں PKK کو امداد اور ان کی سہولت کاری کرنے  کے دعوے کے ساتھ 168، دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ رابطہ رکھنے کے دعوے کے ساتھ 298، دہشت گرد تنظیم فیتو کے خلاف جدوجہد  کے دائرہ کار میں 895  جبکہ بائیں بازو کی دہشت گرد تنظیموں  کے خلاف جدوجہد  میں 5  افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اسی دوران دیاربکر، ماردن، مُش اور توکات میں  جاری آپریشنز میں PKK سے منسلک دہشت گردوں کے 12 ٹھکانوں، پناہ گاہوں اور غاروں  سمیت  نصب  کردہ 27 دستی بموں اور  بارودی سرنگوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں   سیکورٹی قوتوں نے دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں استعمال کردہ ڈیڑھ ٹن کیمیائی مادے، 17 دستی بم ، 2 ہزار 542 مختلف  اسلحہ  اور  33 بھاری  اسلحہ کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں