اگر ملت خدمت گزاروں کو سر آنکھوں پر بٹھانا جانتی ہے تو توہین کرنے والوں کا سر کچلنا بھی جانتی ہے

ہم موت کو موت سے ڈرا کر اپنے راستے پر آگے بڑھنا جاری رکھیں گے، اپنے سینوں سے ایمان  کو، دلوں سے حوصلوں کو دست و بازو سے قوت کو اور پشت سے پسینے کو کم کئے بغیر مسلسل کام کریں گے۔ صدر ایردوان

771471
اگر ملت خدمت گزاروں کو سر آنکھوں پر بٹھانا جانتی ہے تو توہین کرنے والوں کا سر کچلنا بھی جانتی ہے

15 جولائی کی سالانہ یاد کے موقع پر ترک ملت سڑکوں اور چوراہوں پر نکل آئی۔۔۔

اس موقع پر صدر رجب طیب ایردوان نے  15 جولائی شہداء کے پُل پر منعقدہ جمہوری و ملّی اتحاد  کے دن کی یادگاری تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 جولائی کی شب جب ترک   ملت کو یہ احساس ہوا کہ فتح اللہ دہشتگرد تنظیم کے ذریعے ترکی حملے کے اقدام کا نشانہ بن گیا ہے تو ملت نے فوری طور پر اس کا ردعمل پیش کیا۔ ہزاروں محب وطن باغیوں کے خلاف سڑکوں، اسکوائروں، فوجی بیرکوں اور ائیر پورٹوں پر جمع ہو گئے اور حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ باغیوں نے اپنے قبضے میں لئے ہوئے ٹینکوں، بموں، ہیلی کاپٹروں اور طیاروں سے حملہ کیا اور ترک ملت نے اس رات ایمان کی قوت سے دنیا کے جدید ترین ہتھیاروں پر غلبہ پا لیا۔

صدر رجب ایردوان نے وطن کی پاسداری کرنے پر ملت کے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ 15 جولائی نہ تو پہلا حملہ تھا اور نہ ہی آخری ہو گا، فیتو، پی کے کے اور داعش کے پیچھے کون  ہیں اسے  ہم اچھی طرح جانتے ہیں اور ہم پہلے ان غداروں پر غلبہ پائیں گے۔

ترکی کے ہزاروں سالہ حکومتی روایت  کے مالک ملک ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترک ملت نے اپنی ہزار سالہ تاریخ میں متعدد دفعہ اپنے مقدسات کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے کی روایت کو 15 جولائی کی شب ایک دفعہ پھر تازہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم موت کو موت سے ڈرا کر اپنے راستے پر آگے بڑھنا جاری رکھیں گے، اپنے سینوں سے ایمان  کو، دلوں سے حوصلوں کو دست و بازو سے قوت کو اور پشت سے پسینے کو کم کئے بغیر مسلسل کام کریں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے مزید کہا کہ ہم اپنے سرکاری ادارواں کو دہشتگرد تنظیم کے اراکین سے صاف کرنا جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیتو کے مقدمات میں اب آہستہ آہستہ فیصلے صادر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ آپ یقین رکھیں کہ اس ملک کی توہین کرنے والا کوئی بھی غدار سزا کے بغیر نہیں رہے گا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اگر ملت خدمت گزاروں کو سر آنکھوں پر بٹھانا جانتی ہے تو توہین کرنے والوں کا سر کچلنا بھی جانتی ہے۔  



متعللقہ خبریں