ترکی میں بغاوت کی کوشش کے حوالے سے ایک جامع ڈیکومنٹری

ٹی آرٹی اور انادولو ایجنسی کی اس  مشترکہ کاوش نے آئندہ کی نسلوں کو اس خونریز شب کی تفصیلات کو بیان کرنے والے  ایک جامع  کام  کے  طور پر ریکارڈز میں  جگہ پائی ہے

771113
ترکی میں بغاوت کی کوشش کے حوالے سے ایک جامع ڈیکومنٹری

ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن اور انادولو ایجنسی  نے  ایک تاریخی نوعیت  کی دستاویزی فلم تیار کی ہے۔

"قبضے کی کوشش سے    بیداری تک 15 جولائی کی تشریح" نامی دستاویزی فلم  کو ٹی آرٹی چینلز  پر نشر کیا گیا ہے۔

یہ  فلم 15 جولائی بغاوت کی کوشش کے حوالے سے  ایک جامع ترین  کام کی عکاس ہے۔

90 منٹ  کے دورانیہ پر محیط  دستاویزی فلم میں خونی بغاوت کی کوشش کرنے والی دہشت گرد تنظیم فیتو کے کارندوں  کے قبضے کی کوشش  کے حوالے سے خونریز منصوبے اوراس کی تیاریوں کی تفصیلات کو پیش   کیا گیا  ہے۔

فرد ِ جرم اور بیانات کی روشنی میں 15 جولائی کی شب کے  ہر لمحے کی  فلم میں عکاسی کی گئی ہے۔

ڈیکومنٹری میں باغیوں کے  بیانات کی نفی کرنے والی   ویڈیو ریکارڈنگز، ٹیلی فون   بات چیت اور ان  کی فرضی عکاسی کا بھی مشاہدہ  ہوتا ہے۔

بغاوت کی شب  کے   کلیدی   اشخاص، عینی شاہدین، شہدا کے لواحقین اور غازیوں کے ساتھ  کیے گئے  انٹرویوز بھی اسی فلم کا حصہ ہیں۔

ٹی آرٹی اور انادولو ایجنسی کی اس  مشترکہ کاوش نے آئندہ کی نسلوں کو اس خونریز شب کی تفصیلات کو بیان کرنے والے  ایک جامع  کام  کے  طور پر ریکارڈز میں  جگہ پائی ہے۔

 



متعللقہ خبریں