15جولائی کی بغاوت ترکی کی تاریخ کی سب سے بڑی بغاوت تھی، نائب وزیر اعظم

15 جولائی  کی سرگرمیوں کو  منانے کی اجازت نہ دینا یورپ کے بعض ممالک کے جمہوری نظریات کے منافی ہے

770641
15جولائی کی بغاوت ترکی کی تاریخ کی سب سے بڑی بغاوت تھی، نائب وزیر اعظم

نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کی بغاوت کی کوشش کے خلاف   رقم کردہ  بہادری کی  روا داد کو فرانس میں بیان کیا۔

یورپی  ترک ڈیموکریٹس یونین  کے  سڑرزابرگ میں منعقدہ  پروگرام سے خطاب کرنے والے قرتلمش نے بتایا کہ "میں آپ کو بڑے وثوق سے کہنا چاہتا ہوں کہ  15 جولائی کو سامنا ہونے والی خیانت  ترک سر زمین  پر  ترک تاریخ کی  بڑی ترین خیانت تھی۔"

ترک عوام کے سانحہ  15 جولائی کو ہر گز فراموش نہ کرنے کا ذکر کرنے والے جناب قرتلمش نے فیتو   اور اس کے شراکت داروں کی شعوری کارستانیوں کے خلاف  بڑی احتیاط برتے جانے کی اپیل کی۔

انہوں نے  15 جولائی  کی سرگرمیوں کو  منانے کی اجازت نہ دینے والے  یورپ کے بعض ملکوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیز ان ممالک کے جمہوری نظریات کے منافی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  فیتو کے خلاف جنگ اس کے مکمل طور پر خاتمے تک جاری رہے  گی۔



متعللقہ خبریں