وزارت انصاف ، 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد سے لیکر ابتک 50 ہزار 510 افراد گرفتار

دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد سے لیکر ابتک 50 ہزار 510 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

770039
وزارت انصاف ، 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد سے لیکر ابتک 50 ہزار 510 افراد گرفتار

 وزارت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد سے لیکر ابتک 50 ہزار 510 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

وزارت انصاف نے 15 جولائی کی ناکام بغاوت  سے متعلقہ تحقیقات کے بارے میں معلومات فراہم  کی ہیں جن کی رو  سے بغاوت میں ملوث ہونے کے شبہے میں 169 جرنیلوں ،7098 کرنلوں اورنیچے درجے کے فوجیوں، 8815 پولیس اہلکاروں، 24 گورنروں،  73 ڈپٹی گورنروں، 116 ڈسٹرک گورنروں اور 31784 مشتبہ افراد سمیت 50 ہزار 510 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔169 ہزار 13 مشتبہ افراد کے خلاف کاروائی کی گئی ۔3046 فوجیوں ،5024 پولیس اہلکاروں ،27 ڈپٹی گورنروں اور 39 ہزار 41 مشتبہ افراد سمیت 48 ہزار 439افراد کے خلاف  تحقیقات کے دائرے میں عدالتی کنٹرول کا فیصلہ کیا گیا  ۔  43 ہزار 404 افراد کو رہا کر دیا گیا  ۔ ابھی تک 152 فوجیوں ،392 پولیس اہلکاروں ، 3 ڈپٹی گورنروں ،9  ضلعی گورنروں ،7266مشتبہ افراد سمیت 8087  افراد کی گرفتاری کے احکامات موجود ہیں ۔



متعللقہ خبریں