ایک میلین بھارتی سیاح ترکی میں

موعلا کی سیاحتی ایجنسیوں کے نمائندے ہر سال باقاعدگی سے  بیرون ملک جانے والے ایک میلین بھارتی سیاحوں کو ترکی لانے کا ہدف رکھتے ہیں ۔

768626
ایک میلین بھارتی سیاح  ترکی میں

 

  موعلا کی سیاحتی ایجنسیوں کے نمائندے ہر سال باقاعدگی سے  بیرون ملک جانے والے ایک میلین بھارتی سیاحوں کو ترکی لانے کا ہدف رکھتے ہیں ۔

 اس دائرہ کار میں گزشتہ ہفتے ایک اہم قدم اٹھایا گیا اور انڈین سیاحتی ایجنسیوں کی فیڈریشن کے 2017  کی جنرل کمیٹی کے اجلاس کو ترکی کے ضلع موعلا میں کروانے  کے موضوع پر معاہدہ طے ہو گیا ہے ۔

اس معاہدے کی رو سے بھارت کی 600 سیاحتی ایجنسیوں کے حکام  25 تا 28 جولائی موعلا میں  موجود ہو ں گے ۔ علاوہ ازیں، ترکی کی ہوائی کمپنی  کیطرف سے  بھارت سے آنے والے سیاحوں کو سستی ٹکٹیں دینے  کے موضوع پر بھی معاہدہ ہو گیا ہے ۔ اسطرح بھارتی سیاحوں کی تعداد میں اہم سطح پر اضافہ ہونے کی توقع ہے ۔

موعلا ایوان  تجارت و صنعت کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ بلنت قارا کُش نے کہا ہے کہ بھارتی حکام کیساتھ مذاکرات کے بعد یہ حقیقت سامنےآئی ہے کہ بعض اوقات یورپ اور امریکہ جانے والے بھارتی سیاحوں کو غیر مناسب رویے کا سامنا کرنا پڑ تا ہے لیکن وہ ترکی  میں اپنے آپ کو زیادہ پر سکون  اور خوش محسوس کرتے ہیں  کیونکہ ترکی کی  ثقافت  بھارتی ثقافت سے قریب   ترہے ۔ قارا کُش نے مزید   کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری بلندیوں کو چھو رہی ہے اور بولی وڈ کی دو فلموں کی موعلا میں  عکس بندی کرنے کے  موضوع پر بھی مطابقت ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں