توانائی کا تحفظ صرف متحد اور پُر عزم جدوجہد سے ہی ممکن ہو سکے گا: بن علی یلدرم

یہ بات بھی کھلے بندوں ہر ایک کے سامنے ہے کہ دہشتگردی کے خلاف موئثر اور پائیدار جدوجہد ایک دہشت گرد تنظیم کے خلاف دوسری دہشت گرد تنظیم کی مدد سے نہیں کی جا سکے گی: وزیر اعظم بن علی یلدرم

767984
توانائی کا تحفظ صرف متحد اور پُر عزم جدوجہد سے ہی ممکن ہو سکے گا: بن علی یلدرم

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ توانائی کا تحفظ صرف متحد اور پُر عزم جدوجہد سے ہی ممکن ہو سکے گا۔

وزیر اعظم یلدرم نے استنبول کنوینشن سینٹر میں منعقدہ عالمی پیٹرول کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ روزمرّہ زندگی میں ممالک اور معاشروں کی ترقی کی سطح کی پیمائش ان ممالک اور معاشروں کی توانائی تک رسائی اور اس کے استعمال کی سطح سے ہوتی ہے نتیجتاً میں کہتا ہوں کہ آج یہاں   ہمارے جمع ہونے کا ایک مشترکہ مقصد ہے۔ یہ مقصد پیٹرول سمیت توانائی کے تمام وسائل کے مالیت اور ماحولیاتی پہلووں سمیت بہترین اور موزوں شکل میں استعمال  کو یقینی بنانا اور دنیا کے تمام علاقوں کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنا ہے۔

توانائی کے تحفظ کے نظرئیے کا ایک اہم پہلو سیاسی مسائل کا حل  ہونا اور توانائی کے ذخائر کے مالک ممالک ہوں یا اس کی گزر گاہ کے ممالک  ہر جگہ امن کا قائم ہونا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس دائرہ کار میں دہشتگردی سمیت تمام غیر محدود خطرات کے خلاف موئثر اور پائیدار جدوجہد شرط ہے۔ لیکن یہ بات بھی کھلے بندوں ہر ایک کے سامنے ہے کہ  یہ جدوجہد  ایک دہشت گرد تنظیم کے خلاف دوسری دہشت گرد تنظیم کی مدد سے نہیں کی جا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مسائل کو حل کرنے کے دوران دیگر مسائل کی راہ ہموار کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

ترکی کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل بیرات آلبائراک نے بھی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارا قدرتی گیس کی ترسیل کے نیٹ ورک کی یومیہ صلاحیت کو  190 ملین مکعب میٹر سے بڑھا  کر 300 ملین مکعب میٹر کر دیا گیا ہے جسے ہم آئندہ سال   400 ملین مکعب میٹر تک بڑھانے  کا ہدف رکھتے ہیں۔

آلبائراک نے کہا کہ سال 2023 سے ہم قدرتی گیس کی ترسیل کی صلاحیت کو 11 بلین مکعب میٹر تک بڑھا کر اس حوالے سے علاقے میں سب سے بڑی صلاحیت والے ممالک میں سے ایک بن جائیں گے۔



متعللقہ خبریں