ترکی: PKK کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ 2 فوجی شہید ایک شہری زخمی

تحصیل خزاں میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کی طرف سے راستے میں بچھائی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے کے نتیجے میں 2 فوجی شہید جبکہ ایک شہری شدید زخمی ہو گیا

767234
ترکی: PKK کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ 2 فوجی شہید ایک شہری زخمی

ترکی کے ضلع بتلیس کی تحصیل خزاں میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کی طرف سے راستے میں بچھائی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے کے نتیجے میں 2 فوجی شہید جبکہ ایک شہری شدید زخمی ہو گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق فوجیوں کی گاڑی' حازرو دیرےسی' کے مقام سے گزر رہی تھی کہ جب PKK کے دہشت گردوں کی طرف سے پہلے سے بچھائی گئی بارودی سرنگ اڑا دی گئی۔

بارودی سرنگ اڑانے کے بعد PKK کے دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی اور جھڑپ کا آغاز ہو گیا۔

واقعے میں 2 فوجی شہید جبکہ گاڑی میں موجود ایک شہری شدید زخمی ہو گیا ہے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز کروا دیا  گیا ہے۔

ضلع حقاری کی تحصیل یوکسیک اووا میں بھی PKK کے دہشت گردوں نے  ایک ہیوی ایکوپمنٹ لے جانے والے قافلے پر حملہ کر دیا۔

 حملے میں 4 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں