ترکی: مسلح افواج کے آپریشن میں دہشت گرد تنظیم PKK کے 4 دہشت گرد ہلاک

ضلع آری کے جوار کے علاقوں میں ترک مسلح افواج  کے جنگی طیاروں کے آپریشن  میں دہشت گرد تنظیم PKK کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

767149
ترکی: مسلح افواج کے آپریشن میں دہشت گرد تنظیم PKK کے 4 دہشت گرد ہلاک

ترکی کے ضلع آری کے جوار کے علاقوں میں ترک مسلح افواج  کے جنگی طیاروں کے آپریشن  میں دہشت گرد تنظیم PKK کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

آری کے دیہی علاقوں میں تلاش و نگرانی  کے کام کے دوران  دہشت گرد تنظیم  کے زیر استعمال ایک غار  اور رہائشی جگہ  کی نشاندہی کی گئی۔

بعد ازاں جنگی طیاروں کے آپریشن میں مذکورہ مقامات کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ضلع شمدینلی کے جوار کے دیہی علاقوں میں دہشت گرد تنظیم سے متعلق کثیر تعداد میں ایمونیشن اور حیاتی سامان کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری طرف ضلع شرناک میں PKKکے 5 دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے۔



متعللقہ خبریں