ترک دفاعی صنعت 60 فیصد تک خود کفیل بن گئی ہے، وزیر اعظم یلدرم

نئے بحری جہازوں اور مواصلات کے شعبے میں  عظیم منصوبوں کی بدولت  مقامی دفاعی صنعت  کی طاقت   کا دنیا بھر کے سامنے مظاہرہ ہوا ہے

767028
ترک دفاعی صنعت 60 فیصد تک خود کفیل بن  گئی ہے، وزیر اعظم یلدرم

وزیر اعظم  بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ  دفاعی صنعت میں مقامی  پیداوار کی شرح  24 فیصد سے 60 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

وزیر اعظم  نے استنبول میں  لاجسٹک امدادی بحری جہاز کو سمندر میں اتارنے کی تقریب میں  شرکت کی۔

انہوں نے اس موقع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئے بحری جہازوں اور مواصلات کے شعبے میں  عظیم منصوبوں کی بدولت  مقامی دفاعی صنعت  کی طاقت   کا دنیا بھر کے سامنے مظاہرہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 50 برس قبل   کیا  ترکی بحری جہاز تیار کرسکتا ہے  پر بحث  ہو رہی تھی تو اب ہم ہر استعداد و گنجائش کے بحری جہاز  تیار کرنے کے اہل بن گئے ہیں۔ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہیں  دوست و دیگر ملکوں کو فروخت بھی کر رہے ہیں۔ہم نے اس شعبے میں  گزشتہ 15 برسوں میں اہم سطح کی پیش رفت کی ہے ۔  لیکن ہمارا  ہدف بڑا ہے  جسے ہم شرمندہ تعبیر کریں  گے۔

جناب  یلدرم نے  بتایا کہ  فرسٹ لیفٹنٹ عارف ایکمک چی  لاجسٹک  بحری جہاز  دنیا کے چاروں اطراف ڈیڑھ بار چکر کاٹ سکنے کی حد تک  ایندھن  کے ڈپو کا مالک ہے، تو اس میں  خوراک کا ایک  بڑا   ذخیرہ  بھی  کرنے کی گنجائش ہے۔ اس  پر موجود  ہیلی پیڈ کے ذریعے  بھاری ترین ہیلی کاپٹر  دن رات  لینڈنگ اور ٹیک آف کر سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں