جرمنی، صدر ایردوان کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات

سربراہان نے اس دوران خاصکر  شام کے حوالے سے  اپنے اپنے جائزے پیش کیے

767072
جرمنی، صدر ایردوان کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سر انجام دی۔

صدر ترکی کے  جمرنی کے شہر ہیمبرگ میں جاری جی۔ 20 سربراہی اجلاس   کے حاشیے میں دو طرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے  سے جناب ایردوان نے امریکی صدر سے 20 منٹ تک   ایک غیر اعلانیہ ملاقات  سر انجام دی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سربراہان نے اس دوران خاصکر  شام کے حوالے سے  اپنے اپنے جائزے پیش کیے ہیں۔ 

چوتھی نشست میں بھی شرکت کرنے والے صدر رجب طیب ایردوان نے برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مئے سے بھی ملاقات کی۔

اجلاس کے پہلے روز "عالمی ترقی و تجارت"  مرکزی خیال   کی حامل اموری نشست میں  شرکت کرنے والے  ٹرمپ نے اس موقع پر  کچھ دیر تک ٹرمپ سے گفتگو کی تھی۔ جس دوران وزیر خارجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

خیال رہے اس سے قبل صدر ایردوان نے  روسی صدر ولا دیمر پوتن اور ارجنٹائنی صدر ماکری سے بھی  بات چیت کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں