قبرص مذاکرات غیر نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں، وزیر خارجہ

مسئلہ قبرص  کے منصفانہ اور وسیع پیمانے کے حل کی  تلاش کے زیر مقصد  ترکی نے ہر ممکنہ تعاون  فراہم  کرنے کی کوشش کی ہے

766348
قبرص مذاکرات غیر نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ  قبرص میں وسیع  پیمانے کے حل کے حصول کے ہدف  کے ساتھ  سوئس شہر کرانز مونتانہ  میں  دس دنوں تک جاری رہے والی  کانفرس غیر نتیجہ خیز ثابت ہوئی  ہے۔

کانفرس کے آخری روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹرس نے  آخری  روز   جزیرے کے دونوں سربراہان، ضامن ملکوں  کے وزراء خارجہ  اور جزیرے  میں  اپنے خصوصی نمائندے اسپین بارتھ آئدے  اور کانفرس میں مبصر کی حیثیت سے  شرکت کرنے والی یورپی یونین کی خارجہ و سلامتی پالیسی کی نمائندہ اعلی  سے  عشائیے پر ملاقات کی۔

بعد ازاں  قیام کردہ ہوٹل میں پریس کانفرس کا اہتمام کرنے والے وزیر چاوش اولو  نے بتایا کہ"  بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ قبرص   کانفرس غیر نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنیوا میں 12 جنوری کو منعقد ہونے والی پہلی کانفرس سے ابتک مسئلہ قبرص  کے منصفانہ اور وسیع پیمانے کے حل کی  تلاش کے زیر مقصد  ترکی نے ہر ممکنہ تعاون  فراہم  کرنے کی کوشش کی ہے۔

اسی طرح شمالی قبرصی صدر مصطفی ٰ عاکنجی اور ان کے وفد نے پائدار مؤقف کا مظاہرہ کیا، تا ہم اس کے باوجود    مذاکرات میں مصالحت قائم نہ ہو سکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ نتیجہ اقوام متحدہ  کے خیر سگالی مشن کے دائرہ کار میں کسی حل کے   نا ممکن ہونے   کا مظاہرہ کرتا ہے ، لہذا   ان شرائط   پر مصر رہنے کاکوئی  جواز نہیں بنتا۔"

 



متعللقہ خبریں