ترکی قبرص میں پائیدار اور منصفانہ حل کا خواہشمند ہے : وزیر اعظم بن علی یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ قبرص میں پائیدار اور منصفانہ حل جزیرے کی دونوں اقوام کو مساوی حقوق   دینے کی بنیاد پر ہی ممکن ہو سکتا ہے ۔

765664
ترکی قبرص میں پائیدار اور منصفانہ حل کا خواہشمند ہے :  وزیر اعظم بن علی یلدرم

 

  وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کل یونان کے وزیر اعظم الیکسس چپراس کیساتھ ٹیلفون پر بات چیت کی ۔

وزارت عظمی کے ذرائع کے مطابق    وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کل یونان کے وزیر اعظم چپراس کیساتھ ٹیلفون پر بات چیت کے دوران مسئلہ قبرص سے متعلق ترکی کے موقف اور سلامتی اور ضمانتوں کے عنوان کو دی جانے والی اہمیت کی طرف توجہ دلائی  ۔

 انھوں نے کہا کہ قبرص میں پائیدار اور منصفانہ حل جزیرے کی دونوں اقوام کو مساوی حقوق   دینے کی بنیاد پر ہی ممکن ہو سکتا ہے ۔



متعللقہ خبریں