انتونیو گٹرس قبرص مذاکرات میں شرکت کے لئے کرانز مونٹانا تشریف لائیں گے: میولود چاوش اولو

گٹرس اس سے قبل بھی مذاکرات میں  شرکت کر چکے ہیں اور ان کی شرکت سے مذاکراتی عمل میں ایک توانائی پیدا ہوئی اور انہوں نے مذاکرات کے فریم ورک کی تشکیل کی تھی: چاوش اولو

764901
انتونیو گٹرس قبرص مذاکرات میں شرکت کے لئے کرانز مونٹانا تشریف لائیں گے: میولود چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ  کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس جمعرات کے روز سوٹزر لینڈ کے قصبے کرانز مونٹانا تشریف لائیں گے جہاں قبرص مذاکرات  کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے کل 5 فریقی کانفرنس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گٹرس اس سے قبل بھی مذاکرات میں  شرکت کر چکے ہیں اور ان کی شرکت سے مذاکراتی عمل میں ایک توانائی پیدا ہوئی اور انہوں نے مذاکرات کے فریم ورک کی تشکیل کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت نہایت سست رفتاری سے ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ سوٹزر لینڈ کے قصبے کرانز مونٹانا میں جاری قبرص مذاکرات  میں فریقین نے تجاویز پیکیج پیش کر دئیے تھے تاہم اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔



متعللقہ خبریں