قبرص مذاکرات:ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

سویٹزر لینڈ  کے کرانس مونتانا قصبے میں جاری  قبرص  اجلاس  کے سلسلے میں  ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  کی ملاقاتوں کے ادوار جاری ہیں

764093
قبرص مذاکرات:ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

سویٹزر لینڈ  کے کرانس مونتانا قصبے میں جاری  قبرص  اجلاس  کے سلسلے میں  ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  کی ملاقاتیں جاری ہیں۔

 چاوش اولو نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹرس  اور برطانوی وزیر خارجہ  بورس جانسن سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں مذاکرات  کا جائزہ لیا گیا ۔

ترک وزیر خارجہ  نے بعد ازاں،   امور قبرص کے نمائندے ایسپین  بارتھ آئیڈ  سے بھی ملاقات کی ۔

بعد ازاں  آئیڈ نے  یونانی وزیر خارجہ نیکوس کوتزیاس  اور شمالی و جنوبی قبرص کے مذاکراتی وفود سے  ملاقاتوں کا  سلسلہ جاری رکھا ۔

یاد  رہے کہ  قبرص مذاکرات   کی گزشتہ روز کی نشست میں   ترکی ،برطانیہ اور یونان  نے سلامتی و ضمانت کے عنوان  پر اپنی تجاویز اقوام متحدہ کو پیش کی  تھیں۔

 



متعللقہ خبریں