ترکی ممکنہ خطرات کا منہ توڑ جواب دے گا، صدارتی ترجمان

دہشت گرد تنظیم فیتو کی  گزشتہ برس 15 جولائی  کو بغاوت کی کوشش  کی برسی کے موقع پر منعقدہ ڈیموکریسی پہرے میں صدر ایردوان بھی  شرکت کریں گے

763722
ترکی ممکنہ خطرات کا منہ توڑ جواب دے گا، صدارتی ترجمان

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  کا کہنا ہے کہ مسئلہ شام کے حل  کے لیے جاری سلسلہ آستانہ  کو کامیابی    سے ہمکنار کرنے  میں ترکی اپنی کوششیں صرف کر رہا ہے۔

قالن  نے    استنبول کے علاقے طرابیہ کمپلیکس  میں پریس کانفرس سے خطاب میں  ایجنڈے کے حوالے سے اعلانات کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ شام کے معاملے  میں اہم ترین مراحل میں سے ایک  ملک میں جھڑپوں سے پاک علاقوں کا قیام اور روڈ میپ کاتعین   کرنا ہے، کل روسی وزیر دفاع  نے صدر ترکی کو   آگاہی فراہم کی ہے، ان معاملات پر کل اور  پرسوں آستانہ میں تفصیلی غور کیا جائیگا۔ جہاں پر  تیکنیکی معاملات پر  جامع بات چیت کے بعد 8 جولائی کو روسی اور ترک صدور  بات چیت کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آفرین  یا پھر کسی بھی  دوسرے علاقے سے دہشت گرد تنظیم  کی جانب سے کسی خطرے  کے سامنے آنے کے وقت  اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

قطر بحران کا بھی ذکر کرنے والے قالن نے بتایا کہ  آئندہ کے چند  ایام کافی نازک ہیں، صدر ترکی اس معاملے پر اپنے رابطوں کو  جاری رکھیں گےاور قطر میں ترک فوجی اڈہ کسی بھی دوسرے ملک کے لیے خطرہ تشکیل نہیں دیتا۔

انہوں نے  دہشت گرد تنظیم فیتو کی  گزشتہ برس 15 جولائی  کو بغاوت کی کوشش  کی برسی کے موقع پر منعقدہ ڈیموکریسی پہرے میں صدر ایردوان بھی  شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں