ہم شمالی قبرصی عوام کے حقوق کے دفاع پر مبنی حل کے متمنی ہیں، آکنجی

صدر شمالی قبرص، دو حلقوں،  دو بانی مملکتوں، سیاسی مساوات اور وفاقی  اصولوں  کے حامل ایک قبرص کا قیام  ممکن ہے

760044
ہم شمالی قبرصی عوام کے حقوق کے دفاع پر مبنی حل کے متمنی ہیں، آکنجی

شمالی قبرصی  ترک  جمہوریہ کے صدر مصطفی ٰ آکنجی  کا کہنا ہے کہ وہ  28 جون کو سوئس شہر کرانز مونتانہ میں    شروع ہونے والی   قبرص کانفرس  میں شمالی قبرص  کے زیادہ   بہتر ارادے کے مالک ہونے  کا بھر پور طریقے سے  مظاہرہ کریں  گے۔

 صدر آکنجی نے  ایرجان ہوائی اڈے پر  اعلان کرتے ہوئےاس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ  دو حلقوں،  دو بانی مملکتوں، سیاسی مساوات اور وفاقی  اصولوں  کے حامل ایک قبرص کا قیام  ممکن ہے،  ہم  مذکورہ  کانفرس   میں بڑی احتیاط سے کام لیں  گے لیکن  اس کے ساتھ ساتھ   توقعات کو بلند  سطح پر نہیں  رکھنا  چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک فیصلہ کانفرس  ہو گی، ہمارا ہدف  شمالی قبرص  کے حقوق کے دفاع پر مبنی   ایک حل ہے۔

 



متعللقہ خبریں