ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے:ترک وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے اپنے آبائی قصبے میں عوام سے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہماری حکومت  وطن عزیزکے چپے چپے میں ملک دشمن عناصر کے خلاف کار فرما ہے جس کے ثمرات جلد ہی ہمیں نظر آئیں گے

759549
ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے:ترک وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے  کہا ہے کہ  فتح اللہ گولن  تنظیم   کی کو   در حقیقت  عوام نے  اپنے خلاف بغاوت سمجھا اور اسے ناکام بنایا ۔

 وزیراعظم نے  اس بات کا اظہار   ارزنجان شہر میں واقع اپنے آبائی قصبے  رفاحیہ  میں واقع      خانہ  معلمین میں منعقدہ  عید  ملنے کی تقریب میں  شرکت کی  اور کہا کہ      15 جولائی 2016 کی رات  عوام نے  ٹینکوں کے آگے سینہ سپر ہوتےہوئے  باغی طاقتوں کا غرور خاک میں ملا دیا   جن کی حساب دہی  عدالتوں میں جاری ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ  ہماری حکومت   وطن عزیز  کے چپے چپے  میں ملک دشمن عناصر کے خلاف کار فرما ہے  اور ہمارا عزم ہے کہ    دہشت گردی کی لعنت کا  مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے۔

بعد ازاں انہوں نے  عوام سے عید ملی۔



متعللقہ خبریں