جنہیں ہم اتحادی سمجھتے ہیں وہ دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں: صدر ایردوان

ہم شام کے شمال میں دہشت گرد حکومت کے قیام کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور اس دہشت گرد حکومت کے قیام کے ساتھ تعاون کرنے والے اس حقیقت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔ صدر رجب طیب ایردوان

759379
جنہیں ہم اتحادی سمجھتے ہیں وہ دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شام کے شمال میں ایک دہشت گرد حکومت کے قیام کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

خلیج کنوینشن سینٹر میں جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ" ہم نے فرات ڈھال آپریشن کی مدد سے شام میں دہشتگردی کا کوریڈور قائم کرنے کا سدباب کیا ہے لیکن جنہیں ہم  اتحادی   سمجھتے ہیں وہ دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم شام کے شمال میں دہشت گرد حکومت کے قیام کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور اس دہشت گرد حکومت کے قیام کے ساتھ تعاون کرنے والے اس حقیقت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہر ایک کو  یہ جان لینا چاہیے  کہ ترکی کوئی خیمہ حکومت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی ، دہشت گرد تنظیموں کے خلاف  جنگ کے ساتھ ساتھ ڈپلومیٹک کھیلوں اور اقتصادی حملوں کا  بھی مقابلہ کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں