ترک اعلی حکام کے عید الفطر کے حوالے سے خصوصی پیغامات

ایردوان: ہمارے ملک  کو اس طرز   کی چالوں کے ذریعے   گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کا گمان   ہونے والوں  کو  ہم  دنگل کے میدان میں بذاتِ خود    جواب دیں گے۔

759048
ترک اعلی حکام کے عید الفطر کے حوالے سے خصوصی پیغامات

ترک  حکام  اعلی نے   عیدالفطر کے   موقع پر قوم  کو  تہنیتی  پیغامات  دیے ہیں۔

صدر  رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے  کہ مشرق وسطی میں   نئی چالیں  چلی جا رہی ہیں۔

صدر ترکی نے   عیدا لفطر کا  پیغام  بصری  طور پر دیا،  جس میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہم شام اور عراق میں  کھیلے جانے والے  کھیل اور  خطے میں  پیدا  کیے جانے  کی کوشش ہونے والے بحران کے  سناریو  کا اندازہ کر سکتے ہیں۔ البتہ    ہم ہر کس سے مندرجہ ذیل حقائق سے آگاہ رہنے کی امید رکھتے ہیں۔ ترکی   اس قسم کی   چالوں کے ساتھ نگلا   نہ  جاسکنے     کی حد تک ایک بڑا لقمہ  ہے۔ ہمارے ملک  کو اس طرز   کی چالوں کے ذریعے   گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کا گمان   ہونے والوں  کو  ہم  دنگل کے میدان میں بذاتِ خود    جواب دیں گے۔"

جناب صدر  کا کہنا   تھا کہ "واحد قوم، واحد پرچم،  واحد وطن اور  واحد مملکت   کی راہ میں   جاری ہماری  اس جدوجہد  کو  فتح سے ہمکنار کرنے تک   ہم   چین  و سکون  سے نہیں  بیٹھیں  گے۔ ہماری قوم و فوج  کا اس راہ میں  پُر عزم   ارادہ  ہمارے لیے   اعتماد  و  ہیجان کا  منبع ہے۔  ترکی  پر  کھیلی  جانے والی چالوں اور  منصوبہ کردہ سناریو   کے خلاف     مضبوط  مزاحمت   سرکار  کے شانہ و بشانہ  ہونے والی  ہماری قوم کی مرہون ِ منت ہے۔"

انہوں نے مزید کہا  کہ "ہماری ملکی سالمیت اور قومی یکجہتی   کو بد نظری  سے    دیکھنے والے  اور    ان کے   لیے   آلہ کار بننے والے جب اپنی   خطاؤں     کا انداز ا کریں  گے تو اسوقت بہت  دیر ہو چکی ہو گی۔"

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے   بھی   عید   ِ رمضان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "عالمی انسانی امداد کے  معاملے میں دنیا کا سخی ترین ملک   ترکی، اپنی پوری طاقت اور عزم کے ساتھ   یتیموں  کا وارث، مظلومین  کو دوست  اور بنی نو انسانوں  کے ضمیر کی صدا بننے کے عمل کو جاری رکھے گا۔ "

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں  مندرجہ ذیل  الفاظ کہے:" جمہوری ثقافت، قانونی مملکت کی شناخت،  اُبھرتی ہوئی   طاقت  اور  تجربات کی بدولت علاقائی  و عالمی سطح پر  اہمیت کے  ہر گزرتے دن  کہیں زیادہ نمایاں مقام  حاصل کرنے والا  جمہوریہ ترکی   ایک جانب سے   اپنے شہریوں کی ہر طرح کی ضروریات  اور توقعات کو پورا کر رہا ہے تو دوسری  جانب   علاقائی و عالمی امن کے لیے اپنے تمام تر وسائل  کے ساتھ   اپنی ذمہ داریوں کو   نبھانے کے عمل کو جاری رکھے گا۔"

مسلح افواج کے  سربراہ جنرل خلوصی آقار نے  پیام عید میں   اتحاد و یکجہتی   کی  اہمیت پر  زور دیتے ہوئے کہا کہ "ترک مسلح افواج  قوانین  کے سائے تلے حاصل کردہ   حقوق کے  دائرہ کار میں  اپنے وطن عزیز کو    خون  کے آخری قطرے کے بہنے تک   تحفظ فراہم کرنے  میں کوشاں رہیں  گی۔"

ان کا کہنا تھا کہ 15 جولائی کی بغاوت کی کوشش کے  بعد  مسلح افواج   کے اپنے فرائض کو پورا کرنے میں ترک قوم کے جیالوں کی محنت  کا بڑا ہاتھ ہے۔

انہوں نے  کہا کہ "میں  اولین طور پر اتاترک سمیت  تمام تر شہدا ء  ترک   کو سلام   پیش کرتا ہوں اور عید کے تہوار پر بھی دہشت گردوں کے  خلاف نبرد آزما   ترک فوجیوں کو    عید سعید کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"

 



متعللقہ خبریں