ترکی کی غزہ کی پٹی کو انسانی امداد کا سلسلہ جاری

"شفقت  بحری  جہاز غزہ کے  سفر پر" نعروں کی  ہمراہی میں بروز اتوار  مرسن سے سفر پر روانہ   ہونے والےبحری جہاز  نے تقریباً 40 گھنٹے کے سفر  کے بعد  آشدود  بندری گاہ پر لنگر ڈالے

757076
ترکی کی  غزہ کی پٹی کو انسانی امداد کا سلسلہ جاری

ترکی  کے اسرائیل میں سفیر کمال اوکیم  کا کہنا ہے کہ  غزہ میں   در پیش   مشکلات میں    تحفیف لانے کے لیے   ترکی پر ممکنہ  کوششیں  صرف کرے گا۔

"شفقت  بحری  جہاز غزہ کے  سفر پر" نعروں کی  ہمراہی میں بروز اتوار  مرسن سے سفر پر روانہ   ہونے والےبحری جہاز  نے تقریباً 40 گھنٹے کے سفر  کے بعد  آشدود  بندری گاہ پر لنگر ڈالے۔

امدادی  بحری  جہاز  کا خیر مقدم کرنے والے   ترک سفیر اوکیم نے اس موقع پر خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی غزہ  کی پٹی کو امداد  کی ترسیل  آئندہ بھی  جاری رہے گی۔

انہوں نے اس بات کی یا ددہانی کرائی کہ  یہ بحری جہاز  ترکی اور اسرائیل کے باہمی تعلقات کے معمول پر  آنے کے  بعد غزہ کی پٹی کو روانہ کردہ  تیسرا  بحری جہاز  ہے،، سیکورٹی چیک اپ کے بعد روانہ  کردہ  سازوسامان  کل صبح  غزہ  کے باسیوں میں تقسیم کیا جائیگا۔

شفقت نامی    بحری  جہاز پر   50 ہزارخوراک  کے ڈبے، 5 ہزار ٹن  آٹا،  ایک سو ٹن بسکٹ اور کیک،  50 ہزار مختلف  کپڑے۔ ایک  ہزار     عید کے لیے ملبوسات، 18 ہزار کھلونے اور 32 ہزار    اسٹیشنری سیٹس  اور بچوں   کے لیے 1100 سائیکل   موجود ہیں۔

 



متعللقہ خبریں