ترکی: وزیر اعظم بن علی یلدرم کل یونان کے سرکاری دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

ترکی کی طرف سے وزارت اعظمیٰ کی سطح پر اڑھائی سال کے بعد یہ دورہ کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی موضوعات کے ساتھ ساتھ ترکی۔یورپی یونین تعلقات اور قبرص کے موضوع پر بھی بات چیت کی جائے گی

754830
ترکی: وزیر اعظم بن علی یلدرم کل یونان کے سرکاری دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم یونان  کے وزیر اعظم ایلکس چپراس کی دعوت پر کل 19 جون کو یونان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم دارالحکومت  ایتھنز میں اپنی مصروفیات کے دوران یونان کےو زیر اعظم چپراس اور صدر پروکوپیس پاولوپولیس کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم ترک کمیونٹی     کے اکثریتی  علاقے مغربی تھریس کا بھی دورہ کریں گے اور یہاں مقیم ترکوں کے ساتھ افطاری کریں گے۔

ترکی کی طرف سے وزارت اعظمیٰ کی سطح پر اڑھائی سال کے بعد یہ دورہ کیا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات  اور علاقائی موضوعات کے ساتھ ساتھ ترکی۔یورپی یونین تعلقات اور قبرص کے موضوع پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں مہینے کے آخر میں سوٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں متوقع قبرص کانفرنس کےانعقاد، ترکی کی بحر روم میں شروع کروائی گئی کثیر الجہتی سیسمک اور ڈرلنگ  اسٹریٹجی اور یونانی فریق کی طرف سے پیٹرول اور قدرتی گیس کی تلاش  کے لئے متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ طے کردہ یک طرفہ سمجھوتوں جیسی پیش رفتوں کو نگاہ میں رکھا جائے تو وزیر اعظم بن علی یلدرم کا یہ  ایک روزہ   دورہ ایتھنز نہایت اہمیت کا حامل  دکھائی دے رہا ہے۔

یونانی میڈیا کے مطابق یہ دورہ، چین میں 13 مئی کو منعقد ہونے والے روڈ اینڈ بیلٹ سربراہی اجلاس کے دوران صدر رجب طیب ایردوان کی وزیر اعظم چپراس کے ساتھ ملاقات کا دوام ہے۔

مذکورہ دورے کا ہدف دو طرفہ مذاکرات کے دوبارہ  آغاز کے لئے فریم ورک کا تعین کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں