ترکی: 4.2  اور 5.3 کی شدت سے دو دفعہ زلزلہ

ضلع ازمیر کی تحصیل کھارابرن کے کھلے سمندر میں 4.2  اور 5.3 کی شدت سے دو دفعہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

754861
ترکی: 4.2  اور 5.3 کی شدت سے دو دفعہ زلزلہ

ترکی کے ضلع ازمیر کی تحصیل کھارابرن کے کھلے سمندر میں کل شام کے وقت 4.2  اور 5.3 کی شدت سے دو دفعہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزے کے جھٹکے 4 منٹ کے وقفے کے ساتھ اوپر تلے محسوس کئے گئے تاہم زلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

جھٹکے ازمیر اور اس کے اطراف کی تحصیلوں میں بھی محسوس کئے گئے اور زلزلے کی بوکھلاہٹ کے ساتھ عوام گلیوں میں نکل آئے۔

علاقے میں ضمنی جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حالیہ 12 گھنٹوں میں 70 سے زائد ضمنی جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں جن میں  سب سے بڑے جھٹکے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں