انقرہ کے علاقے کے چی اورین میں پاکستان نائٹ میں پاکستان طلبا کے فن کا مظاہرہ

ترکی میں پاکستان کے سفیر  سہیل محمود  نےکہا ہے کہ یہ ہمارے آباو اجداد  کی محبت اور محنتوں  کا نتیجہ ہے کہ آج خداوند  کریم  کے فضل سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مثالی تعلقات  قائم ہیں

752475
انقرہ  کے علاقے کے چی اورین میں  پاکستان نائٹ میں پاکستان  طلبا  کے فن کا مظاہرہ

ترکی میں پاکستان کے سفیر  سہیل محمود  نے  ترکی اور پاکستان  کے تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  ہمیں امید ہے کہ  ہماری نئی نسل ہمارے آباو اجداد کی طرح  دونں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا نمایاں کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  انقرہ کے علاقے کے چی اؤرین  کے آٹھویں سالانہ رمضان  بین الاقوامی  فیسٹول میں  پاکستان نائٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا  کہ یہ ہمارے آباو اجداد  کی محبت اور محنتوں  کا نتیجہ ہے کہ آج خداوند  کریم  کے فضل سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مثالی تعلقات  قائم ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان  تعلقات میں مزید وسعت اور  گہرائی آئے۔

انہوں نے کہا کہ آج  پاکستان نائٹ کے موقع پر  میں   مئیر مصطفےٰ  آق  اور کے چی اؤرین   بلدیہ  کی ٹیم  کو مبارک باد  پیش کرتا ہوں  کہ انہوں نے  پچھلے    برسوں کی   طرح اس سال  بھی  رمضان  المبارک   کی تقریبات کا اہتمام  کیا ہے اور پہلے کی طرح کے چی اؤرین  کی عوام  کو دنیا  کے مختلف ممالک  کی ثقافت   سے روشناس  کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں  مئیر آق  کی  طرف سے  سفارت خانہ  پاکستان   کو ان تقریبات   شرکت کی دعوت  کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے اس موقع پر کہا  کہ سن 2017 میں ترکی اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی سترہویں  سالگرہ  کے موقع    پر  مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے  کہا کہ   آئندہ وقتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا موقع میسر آئے گا۔

اس موقع پر کے چی اؤرین  بلدیہ کے مئیر  مصطفےٰ آق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے ایک الگ ہی مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیسٹویل کے ذریعے  پاکستان کی ثقافت اور پاکستان میں میں ماہ رمضان کس طرح منائے جانے کے بارے میں  عوام کو  معلومات فراہم کرنے کا موقع میسر  آیا ہے اور اس طرح   ماہ رمضان ہمیں  اکٹھا ہی منانے کا موقع  بھی میسر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ   کے چی اؤرین بلدیہ آئندہ بھی اس قسم کے فیسٹویل منعقد کرتی رہے گی اور پاکستان کے عوام  اور ترک عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس موقع پر  پاکستان ترک ثقافتی انجمن  کے چئیرمین  برہان قایا ترک نے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے کے چی اؤرین بلدیہ کا  شاندار فیسٹویل منعقد  کرنے  اور پاکستان نائٹ منانے پر مئیر مصطفےٰ آق کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس قسم کی تقریبات سے دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا موقع میس آتا ہے۔  انہوں نے خاص طور پر   پاکستانی اسکول  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستانی اسکول   پاکستانی ثقافت کو ترکی میں فروغ دینے اور انگرزی تعلم فراہم کرنے میں بڑا نمایا کردار  اعدا کررہا ہے۔

اس سے قبل  سفیر پاکستان سہیل محمود کے ی اؤرین بلدیہ کے مئیر مصطفےٰ آق اور  رکن پارلیمنٹ  اور پاکستان ترک ثقافتی انجمن  کے چئیرمین  برہان قایا ترک  نے مشترکہ طور پر پاکستان ثقافتی  ہاوس کا افتتاح بھی کیا۔



متعللقہ خبریں