ہنگامی حالات کے اختیارات کو صرف دہشت گرد تنظیموں کے خلاف استعمال کیا گیا ہے : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ ہنگامی حالات کے اختیارات کو صرف دہشت گرد تنظیموں کے خلاف استعمال کیا گیا ہے ۔

752720
ہنگامی حالات کے اختیارات کو صرف دہشت گرد تنظیموں کے خلاف استعمال کیا گیا ہے : صدر ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ ہنگامی حالات کے اختیارات کو صرف دہشت گرد تنظیموں کے خلاف استعمال کیا گیا ہے ۔

 انھوں نے جنڈار مری کمان کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئےکہا کہ 15 جولائی کی ناکام بغاوت  کے بعد اعلان کیے جانے والے ہنگامی حالات کے اختیارات کو  صرف دہشت گرد تنظیموں کے خلاف استعمال کیا گیا ہے ۔ آج تک کسی بھی شہری کی زندگی ہنگامی حالات سے متاثر نہیں ہوئی ہے ۔

انھوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری جدوجہد پر اظہار خیال کرتے ہوئے سلامتی قوتوں اور سرکاری اداروں کی حساسیت کی تعریف کرتے ہوئے  کہا کہ  حالیہ کچھ عرصے سے کاتو، بست لر دیرے سی اور جوڈی کے علاقوں  میں دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔  آپ اسوقت نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں جسے کھبی فراموش نہیں کیا جائے گا   ۔ دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے خلاف جدوجہد میں جنڈارمری اہم ترین کردار ادا کر رہی ہے ۔ جنڈارمری انتہائی جراتمندی اور دلیری کیساتھ دہشت گردوں کا صفایا کر رہی ہے ۔  ہمیں کامیابیوں کو بڑھاتے ہوئے جدو جہد کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔  

متعللقہ خبریں