مشرق وسطی میں مذہبی منافرت کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے:حکومتی ترجمان

نائب  وزیراعظم  نعمان قورتولموش نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں مذہبی فرقہ واریت  کو ہوا دینے  کا سلسلہ جاری ہے جس کے خاتمےکےلیے ترکی نیک نیتی  سے اپنی کوششیں جاری رکھےہوئے ہے

751308
مشرق وسطی میں مذہبی منافرت کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے:حکومتی ترجمان

نائب  وزیراعظم  نعمان قورتولموش  نے کہا ہے کہ  قطر   کا سیاسی بحران   سنگین ہونے کی صورت میں  خطےکےلیے خطر ناک ہوگا۔

 نائب  وزیراعظم نے یہ بیان   کابینہ اجلاس کے بعد دیتے ہوئے کہا کہ قطر کی صورت حال کو خطرناک قرار دینےکےلیے ہمیں کسی مستقبل شناس کی ضرورت نہیں۔ مشرق وسطی میں مذہبی فرقہ واریت   کو ہوا دینے  کا سلسلہ جاری ہے   جس کے  خاتمےکےلیے   ترکی   نیک نیتی  سے اپنی کوششیں جاری رکھےہوئے ہے  اور دیگر ممالک کو بھی  تعاون کی پیشکش کرتا ہے۔

  حکومتی ترجمان   نے  شمالی عراق میں  عوامی ریفرنڈم کے حوالے سے کہا کہ  خود مختاری کا یہ مطالبہ    موجودہ   مگر ایک منتشر عراق کےلیے    مزید مسائل کا سبب بنے گا۔



متعللقہ خبریں