ترکی علاقے میں درپیش صورتحال سے لاتعلق نہیں رہے گا: فکری اشک

فرات ڈھال آپریشن اس بات کا آئینہ دار ہے کہ ہمارا ملک حالیہ دنوں میں علاقے میں درپیش صورتحال سے لاتعلق نہیں رہے گا، یہ آپریشن دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور ایک دو ٹوک جوب کی حیثیت رکھتا ہے: اشک

750722
ترکی علاقے میں درپیش صورتحال سے لاتعلق نہیں رہے گا: فکری اشک

ترکی کے وزیر دفاع فکری اشک نے کہا ہے کہ 2 سال میں 10 ہزار 657 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

فکری اشک نے کل برّی فورسز  کے کمانڈر جنرل صالح ذکی چولاق کے ساتھ کیلیس میں چلدر اوبا  بیس میں تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور اسپیشل فورسز کمانڈ مرکز میں انہیں بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں وزیر دفاع فکری اشک اور جنرل چولاق ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہید لیفٹیننٹ فرقان یائلا  بیس پہنچے اور فوجیوں کے ساتھ افطاری کی۔

افطاری کے بعد فکری اشک نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ ہمارے فرات ڈھال آپریشن کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے والے دلیر جوان  ہیں۔ اس وسیلے سے میں فرات ڈھال آپریشن میں شہید ہونے والے 67 شہیدوں اور اپنے دیگر تمام شہیدوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کا طلبگار اور غازیوں کے لئے فوری شفا کے لئے دعا گو ہوں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ فرات ڈھال آپریشن اس بات کا آئینہ دار ہے کہ ہمارا ملک حالیہ دنوں میں علاقے میں درپیش صورتحال سے لاتعلق نہیں رہے گا۔ یہ آپریشن دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور علاقے کے حالات کے مقابل ہمارے واضح اور دو ٹوک جواب کی حیثیت رکھتا ہے۔

فکری اشک نے مذکورہ آپریشن سے قبل دہشت گرد تنظیم داعش کے ترکی کے ضلع کیلیس میں کتیاشا میزائل فائر کرنے کی یاد دہانی کروائی  اور کہا کہ ترکی ایک طرف سے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف جدو جہد کر رہا ہے اور اس وقت ہم اپنی 35 سالہ  جدوجہد کی تاریخ  کے کامیاب ترین دور سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 23 جولائی 2015 سے لے کر اب تک تقریباً دو سال کے عرصے میں غیر فعال کئے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 10 ہزار 657 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ ایک اہم کامیابی ہے۔ اس وقت دہشت گرد تنظیم دہشت گردی کی کاروائی نہ کر سکنے کی حالت میں آ گئی ہے۔ انشاءاللہ ہم اس دہشت گرد تنظیم کا قلع قمہ کر کے رہیں گے اور وہ تمام تدابیر اختیار کریں گے جو اس کے دوبارہ اس ملک کے خلاف خطرہ  بن سکنے کا سد باب کریں۔

وزیر دفاع فکری اشک نے کہا کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکی شامی شاخ PYD ، دہشتگرد تنظیم داعش اور دہشت گرد تنظیم فیتو کے خلاف بھی جدوجہد جاری ہے۔



متعللقہ خبریں