صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کا مغربی میڈیا کے خلاف رد عمل

ترجمان نے ترکی میں دہشت گرد تنظیم PKK کی کارستانیوں کو معمول کی بات کے طور پر پیش کرنے والے مغربی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے

750044
صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کا مغربی میڈیا  کے خلاف رد عمل

صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن   نے مغربی میڈیا  کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

ترجمان  نے  دہشت گرد حملوں کے بارے میں ٹویٹر     پر  اپنے پیغام میں باتمان   میں دہشت گردوں کی  فائرنگ سے   شہید ہونے والے فوجیوں اور  معلمہ آئبیوکہ  یالچن   کے لیے دعائے  مغفرت  مانگتے ہوئے کہا ہے کہ  "PKK  کی دہشت گردی کو  ایک معمول کی بات   کے طور پر پیش کرنے والا   مغربی  میڈیا     شہیدوں اور  معلمہ کے بارے میں کچھ نہیں لکھے گا  لیکن یہ    لوگ ہمیشہ ہمارے دلوں میں آباد رہیں  گے۔"

 



متعللقہ خبریں