دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو ترک فوجی شہید

زخمیوں کو اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا ہے تو  دہشت گردوں کو بے بس کرنے کے لیے وسیع پیمانے کی کاروائیاں جاری ہیں

749873
دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو ترک فوجی شہید

شرناک   سے منسلک قومی جنڈارمیری  کمانڈو بٹالین   ہیڈکوارٹر   پر دہشت گرد تنظیم PKK کے حملے میں دو فوجی شہید ہو گئے۔

علاقے میں  دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں  کی جا رہی ہیں۔

مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر سے جاری  کردہ اعلان کے مطابق   مذکورہ علاقے میں   دہشت گردوں نے   فائرنگ  کی جس سے  دو فوجی جام ِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ ایک فوجی اور ایک چوکیدار  زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا ہے تو  دہشت گردوں کو بے بس کرنے کے لیے وسیع پیمانے کی کاروائیاں جاری ہیں۔

دریں اثناء   باتمان   سے منسلک موضع  بکر خان  میں  جنڈارمیری کے چیک پوائنٹ پر    دہشت گردوں کے کار بم دھماکے میں   زخمی ہونے والے دو فوجیوں میں سے ایک اسپتال میں   زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے   شہید ہو گیا۔



متعللقہ خبریں