ترکی، 130 افراد کو وطن لوٹنے کا الٹی میٹم

تفتیش و تلاش جاری ہونے والے    اور  بیرون ملک   مقیم ہونے کی بنا پر     رسائی نہ ہونے والے  130 افراد  کی فہرست  سرکاری  گزٹ میں  شائع کر دی گئی ہے

745714
ترکی، 130 افراد کو وطن لوٹنے کا الٹی میٹم

دہشت گرد تنظیم  فیتو  کے سرغنہ   فتح اللہ گولن  سمیت   130 افراد کو وطن لوٹنے کی اپیل کی گئی ہے۔

تفتیش و تلاش جاری ہونے والے    اور  بیرون ملک   مقیم ہونے کی بنا پر     رسائی نہ ہونے والے  130 افراد  کی فہرست  سرکاری  گزٹ میں  شائع کر دی گئی ہے۔

جس کے مطابق   لسٹ  میں شامل   مفرور افراد  کی  تین  ماہ کے اندر ترکی لوٹتے ہوئے   متعلقہ اداروں   سے رجوع نہ کرنے کی  صورت  میں کابینہ کے فیصلے  کے ساتھ   ترک شہریت منسوخ  کردی جائیگی۔

15 جولائی  کی بغاوت کی کوشش کے بعد   فیتو کے خلاف  عدالتی سلسلے میں   بیرون  ملک موجود بعض مشکوک  افراد کے خلاف " حکومتی و مملکتی  اتحاد و سالمیت کو بگاڑنا"، "آئین کی خلاف ورزی"، " صدر ترکی  پر قاتلانہ حملہ "، "مقننہ اداروں کے خلاف جرائم"،   "حکومت مخالف جرائم"، "جمہوریہ ترکی کے خلاف مسلح  بغاوت"، "مسلح تنظیم"  اور اسے "اسلحہ کی فراہمی"    عنوانات     کے ساتھ  تفتیش و  تلاش کا عمل   شروع کیا گیا تھا۔

 


 



متعللقہ خبریں