فوجی ہیلی کاپٹر پرواز کے فوراً بعد گر گیا،13 ترک فوجی شہید

جنوب مشرقی صوبے شرناق میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کے نتیجے میں 13فوجی اہلکار شہید  ہوگئے ہیں

743400
فوجی ہیلی کاپٹر پرواز کے فوراً بعد گر گیا،13 ترک فوجی شہید

جنوب مشرقی صوبے شرناق میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کے نتیجے میں 13فوجی اہلکار شہید  ہوگئے ہیں۔

خبر  کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر ’سیکورسکی‘ کو شرناق سے ملحقہ  شینوبہ   میں حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر بجلی کی ہائی وولٹج تاروں سے ٹکرا گیا۔

ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں اس میں سوار 13فوجی شہید ہوگئے ہیں۔

 واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔

  عسکری  ذرائع نے ہیلی کاپٹر میں سوار  ان فوجیوں کی  شہادت  کی تصدیق کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں