عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف متحد ہوجائے:صدر ایردوان

صدر رجب  طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ  دنیا میں  دہشتگردی کے خلاف جنگ  میں عالمی تعاون  ضروری ہے جس کےلیے مطابقت کا ماحول پیدا کیا جائے

742181
عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف متحد ہوجائے:صدر ایردوان

صدر رجب  طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ  دنیا میں  دہشتگردی کے خلاف جنگ  میں   عالمی تعاون  ضروری ہے ۔

 صدر ایردوان نے   انصاف و ترقی پارٹی کے چیئر مین کی حیثیت سے   پارٹی اجلاس سے خطاب کے دوران   عالمی برادری سے کہا کہ اگر انہوں نے  گولن تنظیم کے کارندوں کے خلاف کاروائی نہ کی تو یہ آستین کے سانپ ایک دن  آپ  کو بھی ڈس دیں گے۔

صدر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ  مشترکہ تعاون  کےلیے  آپس میں مطابقت کا ماحول پیدا کرے۔

بیرون ملک آباد گولن تنظیم کے کارندوں کے بارے میں صدر نے کہا کہ ہم  اُن کی ترک شہریت منسوخ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

شام و عراق کی خانہ جنگی کے بارے میں صدر نے ترکی کی قربانیوں کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ   ہم نے  3 ملین شامی و عراقی  باشندوں کو  ترکی میں پناہ دینے سمیت اُن پر 5٫6 ارب ڈالرز  کی خطیر رقم  خرچ   کی  ہے جو کہ نام نہاد مہذب دنیا کے  لیے ایک سبق آموز نصیحت    ثابت ہوئی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں