برائیوں اور  تعصب پر مبنی  کوئی بھی نظام  دنیا میں ا من قائم نہیں کرسکتا : صدارتی ترجمان ابراہیم قالن

انہوں نے روزنامہ  صباح  میں لکھے گئے اپنے مقالے   میں مذہبِ اسلام کی بنیاد   امن اور  اہم آھنگی پر مبنی ہونے سے  آگاہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان نے   گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران  بھارت،  روس، چین، امریکہ اور  بلجیم  کو دورہ کیا ہے

742164
برائیوں اور  تعصب پر مبنی  کوئی بھی نظام  دنیا میں ا من قائم نہیں کرسکتا : صدارتی ترجمان ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے کہا ہے کہ  برائیوں اور  تعصب پر مبنی  کوئی بھی نظام  دنیا میں ا من قائم نہیں کرسکتا ہے۔

 انہوں نے روزنامہ  صباح  میں لکھے گئے اپنے مقالے   میں مذہبِ اسلام کی بنیاد   امن اور  اہم آھنگی پر مبنی ہونے سے  آگاہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان نے   گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران  بھارت،  روس، چین، امریکہ اور  بلجیم  کو دورہ کیا ہے  اور ان ممالک کے حکام سے مذاکرات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتشار پر مشتمل  عالمی نظام  بھلا کیسے دنیا میں امن قائم کرسکتا ہے۔

بین الاقوامی دہشت گردی،  گلوبل  وارمنگ اور  نسل پرستی  کے علاوہ   شام کی صورتِ حال  نے دنیا کو کس  نہج پر پہنچادیا ہے  ۔ یہ ہم سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں انفرادی طور پر  امن اور  اہم    آہنگی  پائی جاتی ہے  لیکن   عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے  ہمیں  سب سے پہلے  یہ سوچنا ہوگا کہ ہم کون   ہیں  اور  کیا چاہتے ہیں۔  

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے کہا ہے کہ  برائیوں اور  تعصب پر مبنی  کوئی بھی نظام  دنیا میں ا من قائم نہیں کرسکتا ہے بلکہ   انصاف  اور سچ ہی سے  امن قائم  کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   مذہب اسلام  میں  امن اور  اہم آہنگی  بنیادی  عناصر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں