ترک فضائیہ کے فوجی طیارے روس کی فضائی حدود میں مانیٹر پروازیں کریں گے

کھلے آسمانوں کے سمجھوتے کے دائرہ کار میں یہ مانیٹر پروازیں 29 مئی سے 2 جون کے دوران کی جائیں گی اور  ماہرین ترکی کے CN-235  طیارے کے ساتھ پرواز کریں گے۔ سرگے رِجکوف

741171
ترک فضائیہ کے فوجی طیارے روس کی فضائی حدود میں مانیٹر پروازیں کریں گے

ترک فضائیہ کے فوجی طیارے روس کی فضائی حدود میں مانیٹر پروازیں کریں گے۔

روس کی وزارت دفاع کے جوہری خطرات کو کم کرنے کے سینٹر کے سربراہ سرگے رِجکوف  نے کہا ہے کہ طیارے میں ترکی اور ناروے کے فوجی مبصرین موجود ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھلے آسمانوں کے سمجھوتے کے دائرہ کار میں یہ مانیٹر پروازیں 29 مئی سے 2 جون کے دوران کی جائیں گی اور  ماہرین ترکی کے CN-235  طیارے کے ساتھ پرواز کریں گے۔

رِجکوف نے کہا ہے کہ روسی فوجی ماہرین بھی  مانیٹرنگ کے دوران  طیارے میں موجود ہوں گے اور سمجھوتے پر حتمی  شکل میں عمل درآمد ہونے اور سمجھوتے  کے مطابق مانیٹرنگ آلات کے استعمال کئے جانے  کو کنٹرول کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ CN-235 ایسے طیارے ہیں کہ جنہیں مسلح نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ "کھلے آسمانوں کے سمجھوتے" کے دائرہ کار میں 27 فروری سے 3 مارچ کی تاریخوں میں ترکی کی فضائی حدود میں مانیٹرنگ پروازیں کی گئی تھیں۔

ایسکی شہر  ہوائی اڈے سے آنتونوف An-30B  طیارے کی مدد سے کی گئی ان پروازوں میں روسی ماہرین کے ساتھ ساتھ ترک ماہرین بھی موجود تھے۔



متعللقہ خبریں