ترکی اور عرب ملکوں میں کل سے ماہ صیام کا آغاز ہو رہا ہے

ترکی میں کل  پہلا روزہ  رکھا جائیگا   اور آج شب پہلی  تراویح  نماز   پڑھی جائیگی

739808
ترکی اور عرب ملکوں میں کل سے ماہ صیام کا آغاز ہو رہا ہے

باہمی امداد و حسن سلوک  کے  جذبات   کے مزید تقویت حاصل    کرنے کا وسیلہ ثابت ہونے والے ماہ صیام   کا   کل سے  آغاز ہو رہا ہے۔

ترکی میں کل  پہلا روزہ  رکھا جائیگا   اور آج شب پہلی  تراویح  نماز   پڑھی جائیگی۔

استنبول    کی  بائرام   پاشا   بلدیہ  نے  ماہ  رمضان کی مناسبت سے  بلقانی ملکوں کو ایک  برکت  قافلہ روانہ کیا ہے۔

ٹرکوں پر مشتمل یہ قافلہ  رمضان بھر کے دوران  بلقانی ملکوں میں افطاریوں کا اہتمام کریں گے۔

دعاؤں کی ہمراہی  میں  رخت سفر باندھنے والا یہ قافلہ بلغاریہ، سربیا، بوسنیا، البانیہ، کوسوو، مقدونیہ اور یونان  میں  ترک باشندوں سے  بغلگیر ہو گا۔



متعللقہ خبریں