ترکی: برسلز میں مقیم ترکوں کی طرف سے صدر ایردوان کا پُرجوش استقبال

صدر ایردوان کا خیر مقدم کرنے کے لئے برسلز میں مقیم ترک،  ان کے قیام کے ہوٹل کے سامنے جمع  ہوئے، ہاتھوں میں ترک پرچم اٹھا ئے ترک شہریوں نے صدر رجب طیب ایردوان کے حق میں نعرے لگائے

738912
ترکی: برسلز میں مقیم ترکوں کی طرف سے صدر ایردوان کا پُرجوش استقبال

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز تشریف لے گئے  ہیں۔

بیلجئیم میں مقیم ترکوں نے  صدر رجب طیب ایردوان کی برسلز آمد پر بھر پور جوش و خروش کا اظہار کیا ۔

صدر ایردوان کا خیر مقدم کرنے کے لئے برسلز میں مقیم ترک،  ان کے قیام کے ہوٹل کے سامنے جمع  ہوئے۔

ہاتھوں میں ترک پرچم اٹھا ئے ترک شہریوں نے صدر رجب طیب ایردوان کے حق میں نعرے لگائے۔

صدر ایردوان نے ہوٹل کے سامنے جمع اخباری نمائندوں کو سلام کیا  اور برسلز میں اپنی مصروفیات کے دائرہ کار میں سب سے پہلے یورپی ترک  ڈیموکریٹ یونین  کے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔



متعللقہ خبریں