چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو ترک مسلح افواج کی جانب سے " نشانِ لیاقت"

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات جب  ترک مسلح افواج کے ہیڈ کورٹر پہنچے تو    ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار نے  ان کا استقبال کیا۔

738863
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو ترک مسلح افواج کی جانب سے " نشانِ لیاقت"

پاکستان کے  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ترکی کے دورے پر تشریف لائے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات جب  ترک مسلح افواج کے ہیڈ کورٹر پہنچے تو    ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار نے   ان کا استقبال کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی آمد پر دونوں ممالک کے قومی ترنے بجائے گئے  اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس  کے بعد  دونوں   ممالک کی  مسلح افواج کے سربراہ نے  ون ٹو ون ملاقات کی ۔

بعد میں پاکستان کے پاکستان کے  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے  ترک بحریہ  کے ہیڈ کوارٹر  کا دورہ کیا اور ترک بحریہ کے سربراہ   ایڈمرل بلنت  بوستانجی سے ملاقات کی۔

بعد میں ترک مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو ترکی اور پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان تعاون  کو فروغ دینے  کی خدامت کے اعتراف کے طور پر " نشانِ لیاقت"  عطا کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات  نے بعد میں ترکی کے وزیر قومی دفاع   فکری اشک سے بھی ملاقات کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات  نے  جدید جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفیٰ  کمال اتاترک  کے مزار  پر  بھی حاضری دی اور  ان کی قبر پر پھول  رکھے اور  وزٹنگ بک میں اپنے  تاثرات کو قلمبند کیا۔

متعللقہ خبریں