دہشت گردی کے خلاف جدوجہد عالمی سطح پر ہونی چاہیے، ترک وزیر اعظم

ہم نے  دہشت گردی سے  وسیع پیمانے کا نقصان برداشت کیا ہے ، یہ ایک عالمی  خطرہ ہےلہذا  دہشت گردی کے خلاف جدوجہد بھی عالمی سطح پر ہونی چاہی

737613
دہشت گردی کے خلاف جدوجہد عالمی سطح پر ہونی چاہیے، ترک وزیر اعظم

وزیر اعظم  بن علی یلدرم   نے زور دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  عالمی سطح پر ہونی چاہیے۔

وزیر اعظم  یلدرم نے  جارجیا کے سرکاری  دورے  کے دوران  جارجین   وزیر اعظم   کے ہمراہ ایک پریس   کانفرس کا اہتمام کیا۔

انہوں نے برطانیہ میں  ہونے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سے کہا کہ "دوست اور اتحادی ملک   برطانیہ میں  ہونے والے  اس مذموم حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور  ہلاک شد گان کے لیے  دعائے  مغفرت اور  ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔"

ترکی کے  دہشت گردی  کے  کس قدر  گھناونا فعل ہونے  سے بخوبی آگاہ ہونے   کی وضاحت کرنے والے    یلدرم   نے بتایا کہ  ہم نے  دہشت گردی سے  وسیع پیمانے کا نقصان برداشت کیا ہے ، یہ ایک عالمی  خطرہ ہےلہذا  دہشت گردی کے خلاف جدوجہد بھی عالمی سطح پر ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ  حالات میں  ہر  مقام  کی  سیکورٹی   یکساں بن چکی ہے، کیونکہ دہشت گردی  کہیں  بھی ہو سکتی ہے ، اب کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس کا ملک زیادہ محفوظ ہے۔ اب کے بعد ہمیں دہشت  گردی کے خلاف باہمی تعاون کو مزید   بڑھانے کی ضرورت ہے۔

 



متعللقہ خبریں