تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی بنیادی  شرط  امن و استحکام ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے بحیرہ اسود اقتصادی تعاون تنظیم  کے 25 ویں یوم تاسیس  کی تقریب سے خطاب کیا ۔

736609
تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی بنیادی  شرط  امن و استحکام ہے: صدر ایردوان

 

صدر رجب طیب ایردوان نے بحیرہ اسود اقتصادی تعاون تنظیم  کے 25 ویں یوم تاسیس  کی تقریب سے خطاب کیا ۔

انھوں نے کہا کہ  تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی بنیادی  شرط  امن و استحکام ہے ۔ ہمارا اولین ہدف بحیرہ اسود کے خطے میں امن  اور خوشحالی کے لیے ترقی  ہونا چاہئیے ۔ ہم ترکی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لینے والے تمام سرمایہ کاروں  میں تفریق کیے بغیر انھیں ہر ممکنہ سہولتیں فراہم  کر رہے ہیں ۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اگر ہم سے یہ سوال کیا جائے کہ کسی تنظیم کی سب سے بڑی کامیابی کیا ہے  تو ہم اس کا یہ جواب دیں گے کہ دنیا کے ایک پیچیدہ ترین  خطے   میں  علاقائی ممالک کو ایک میز کے گرد بیٹھ کر مشترکہ مفادات پر بات چیت کر  وانا   ہے ۔ علاقائی ممالک کے مابین بلاشبہ سیاسی اور فوجی مسائل ہو سکتے ہیں۔  ہم اقتصادی تعاون تنظیم کو ان مسائل سے جس قدر دور رکھیں اتنے ہی مثبت نتائج حاصل کر سکتے ہیں ۔ میرے خیال میں تنظیم کو ان مسائل کو حل کرنے میں کردار کی آدائیگی کی ذمہ داری سونپنے کی ضرور ت ہے ۔لہذا ہمیں چاہئیے کہ سیاسی بحث و مباحثے سے گریز کرتے ہوئے مشترکہ مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے سر گرمیوں کو جاری رکھیں ۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ  ہم نے  جب سے بحیرہ اسود اقتصادی تعاون تنظیم  کی قیادت سنھبالی ہے  اسوقت سے لیکر ابتک تمام ممالک کیساتھ منصفانہ ،غیر جانبدار اور متوازن سلوک کیا ہے ۔ ہم نے آج قبول کیے جانے والے سربراہی اجلاس کے متن کو تمام رکن ممالک کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا  ہے  ۔ اس ضمن میں تما م ممالک نے  خلوص دل  کیساتھ ہماری حمایت کی ہے  جس کی وجہ سے ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔

صدر ایردوان نے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام اراکین کا خیر مقدم کیا اور ان کیساتھ گروپ تصویر اتروائی ۔



متعللقہ خبریں