صدر ایرودان کو ایک بار جو جانےوہ اُن کا گرویدہ ہوجائے: وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے  کہا ہے کہ صدر ایردوان  دنیا کے بعض دردمند رہنماوں میں سے ایک ہیں  جنہیں قریب  سے جاننے والا اُن کا گرویدہ ہوجاتا ہے اور وہ چاپلوسی اوردکھاوے کی سیاست سے دور رہتے ہیں

732851
صدر ایرودان کو ایک بار جو جانےوہ اُن کا گرویدہ ہوجائے: وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے  کہا ہے کہ یورپی یونین کا اصل مسئلہ  افسر شاہی ہے ۔

 لندن کے  روزنامے  ایوننگ اسٹینڈرڈ   کی گزشتہ روز کی  اشاعت  میں  وزیراعظم بن علی  یلدرم نے اس بات کا اظہار کیا ۔

 انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ  یورپی یونین کا  مسئلہ   افسر شاہی کی بہتات ہے   جس کی  ڈور بعض    اہم ممالک کے ہاتھ میں ہے  لہذا   یونین کو اپنے فیصلے    کرنے میں  دیر لگتی ہے   اور ممالک   کوفت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

 وزیراعظم نے  شامی پناہ گزینوں کے بارے میں کہا کہ ہماری حکومت شامی  مہاجرین کی آبادی کاری  اور اُنہیں ہر طرح کی سہولت فراہم کر رہی ہے  مگر یورپی یونین  ہماری مدد کے بجائے  ہمیں دھمکانے میں مصروف ہے  ۔یہ یاد  رہے کہ  "یورپ  اور وہاں کی عوام کی سلامتی  ترکی سے وابستہ ہے "۔

 امریکی صدر ٹرمپ  سے متعلقہ سوال کے جواب میں انہوں نے  کہا کہ ان  میں  سیکھنے اور فیصلے  کرنے   کی صلاحیت  موجود ہے  ،ہمیں امید ہے کہ  وہ ایک اچھے صدر ثابت ہونگے۔

 دہشت گرد تنظیموں کے  حوالے  سے  وزیراعظم نے کہا کہ  بعض یورپی دوست ممالک ان تنظیموں  کی پیٹھ تھپتھپانے میں لگےہوئے ہیں    جو کہ غلط ہے  ۔

 صدر رجب طیب ایردوان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  صدر ایردوان  دنیا   کے بعض دردمند رہنماوں میں سے ایک ہیں  جنہیں قریب  سے جاننے والا اُن کا گرویدہ ہوجاتا ہے ۔ صدر ایردوان   چاپلوسی    اور دکھاوے کی سیاست سے دور رہتے ہیں اس لیے اُنہیں بعض لوگ نا پسند کرتےہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں