"نئی پٹی نئی شاہراہ" تعاون کا ایک نیا دور شروع کرے گی : ترک صدر

صدر  رجب طیب ایردوان  نے  اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ  نئی شاہراہ ریشم  ،ایشیا٫ ،یورپ ،افریقہ حتی  لاطینی امریکہ کو  ایک دوسرے سے  منسلک کر دے گی

732364
"نئی پٹی نئی شاہراہ"  تعاون کا ایک نیا دور شروع کرے گی : ترک صدر

صدر  رجب طیب ایردوان  نے  اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ  نئی شاہراہ ریشم  ،ایشیا٫ ،یورپ ،افریقہ حتی  لاطینی امریکہ کو  ایک دوسرے سے  منسلک کر دے گی ۔

 بیجنگ میں " ایک پٹی ایک شاہراہ "نامی  فورم کی افتتاحی تقریب سے  خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ  نئی شاہراہ ریشم   اپنی گزر گاہوں اور بنیادی ڈھانچے  سمیت   اعلی تکنیکی معیار     کے حوالے سے خشکی ، سمندری اور فضائی  راستوں   کے فروغ کا باعث بنے گی ۔

انہوں نے کہا کہ  چین کے راستے  یہ شاہراہ پاک و افغانستان سے ہوتی ہوئی     وسطی ایشیائی  ریاستوں   سے اناطولیہ  اور پھر وہاں سے  یورپ پہنچے گی    جس کےلیے  ہم ہر ممکنہ تعاون کریں گے۔

 ترک صدر نے کہا کہ باکو ۔تبلیسی اور قارس ریلوے لائن  کا منصوبہ  بھی   اس نئی شاہراہ سے مل جائے گا۔



متعللقہ خبریں