بریگزٹ کے بعد ترک ۔برطانیہ تعلقات نیا رخ اختیار کریں گے:وزیراعظم

برطانیہ میں موجود وزیراعظم یلدرم نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد ترکی دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینےکےلیے  ایک نئے  ڈھانچےکی تلاش میں ہے  جس کےلیے پہلا قدم  دفاعی صنعت میں تعاون  سے اٹھایا گیا ہے

729919
بریگزٹ کے بعد ترک ۔برطانیہ تعلقات نیا رخ اختیار کریں گے:وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ برطانیہ اور ترکی کے تعلقات میں فروغ ایک  نئی راہ پر گامزن  ہو رہےہیں۔

 وزیراعظم نے یہ بات لندن میں ترک برادری کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہی ۔

 انہوں نے  بتایا کہ  قصر بکنگھم   میں   پرنس آف یورک شہزادہ انڈریو   سے اُن کی ملاقات کافی مفید رہی ۔

 وزیراعظم نے بتایا کہ بریگزٹ کے بعد ترکی دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینےکےلیے  ایک نئے  ڈھانچےکی تلاش میں ہے  جس کےلیے پہلا قدم  دفاعی صنعت میں تعاون  سے اٹھایا گیا ہے،علاوہ ازیں  توانائی ،سائنس اور شعبہ سیاحت  میں بھی ہم تعاون  کے مختلف مواقعوں پر غور کر رہے ہیں ۔

 جناب یلدرم کا کہنا تھا کہ ہم ایک   مسائل سے گھرے  خطے کا حصہ ہیں، شام،فلسطین  اور عراق کی صورت حال  کا بدلہ ہمیں بھی چکانا پڑا ہے اور جہاں تک بات یورپ میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی  اور  نسل پرستی  کی ہے تو  اس کا براہ راست  اثر یہاں بسی  ترک اور دیگر   مسلم آبادی  پر پڑتاہے جو کہ ایک منفی صورت حال ہے مگر  آپ لوگ مطمئن رہیں کہ حکومت ترکی  آپ کے ساتھ ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں