ترکی اور برطانیہ کے درمیان مزید گہرے تعاون کے قیام کا عندیہ

صدر ایردوان اور برطانوی  وزیراعظم  مئے   کی بات  چیت میں  دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی  مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا

729230
ترکی اور برطانیہ کے درمیان مزید گہرے تعاون  کے قیام کا عندیہ

صدر  رجب طیب ایردوان  نے برطانوی  وزیر اعظم تھریسا  مئے سے ٹیلی فون پر  بات چیت کی۔

صدارتی  محل کے حلقوں سے  حاصل کردہ معلومات کے مطابق  صدر ایردوان اور برطانوی  وزیراعظم  مئے   کی بات  چیت میں  دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی  مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس دوران دو طرفہ تعلقات کو   ہر  شعبے میں آگے لیجانے  کی اہمیت پر زور دینے والے جناب ایردوان  اور مئے نے  شام، قبرص اور یورپی یونین  کے معاملات پر   بھی  تبادلہ خیال کیا۔

مئے نے  ترکی کے ساتھ  تعاون  کو بعض   شعبوں میں مزید    گہرائی   دلانے  کی تمنا  کا  اظہار کیا اور خاصکر دفاعی صنعتی  شعبے میں  ایک مضبوط  شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔

قبرص  مذاکرات     کا بھی ذکر آنے والی اس گفتگو میں    برطانوی وزیر اعظم نے  ایک تاریخی معاہدے   کے موقع کے طور پر  تمام تر طرفین کو  بہادرانہ  اقدامات اٹھانے  کے لیے تیار رہنے  کی ضرورت پر  زور دیا اور  کہا کہ ان کا ملک  حل کی  تلاش میں   اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

شام کے معاملے  میں آستانہ  مذاکرات   کے دوران   طے پانے والے معاہدے  پر اپنی  ممنونیت کا اظہار کرنے والی مئے نے   شام میں  جھڑپوں سے پاک    محفوظ  علاقوں کے قیام   کے حوالے سے  ترکی کے تعمیری کردار اور کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے مذکورہ  مذاکرات کو   اسد کو  اقتدار سے ہٹائے جانے  پر مبنی  کہیں زیادہ وسیع  سیاسی سلسلے کے  ساتھ منسلک   کیے جانے کی اہمیت پر  بھی زور دیا۔

دونوں سربراہان نے رواں ماہ کے اختتام پر برسلز میں  منعقد ہونے والے نیٹو اجلاس میں یکجا ہونے کی تمنا  کا اظہار  بھی کیا۔



متعللقہ خبریں