قبلہ اول کا تحفظ اُمت مسلمہ کی ذمہ داری ہے:ترک وزیراعظم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے  کہا ہے کہ قبلہ اول  اور مسجد الاقصی  کی اسرائیل کے ہاتھوں خلاف ورزیوں کو قبول کرنا ممکن نہیں اور اس کا تحفظ اُمت مسلمہ کی ذمہ داری ہے

728343
قبلہ اول کا تحفظ اُمت مسلمہ کی ذمہ داری ہے:ترک وزیراعظم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے  کہا ہے کہ القدس اور قبلہ اول  کا تحفظ اُمت مسلمہ کی    ذمہ داری ہے ۔

 وزیراعظم نے اس بات کا اظہار استنبول میں منعقدہ "عالمی اوقاف برائے القدس   " کے فورم میں شرکت کے  دوران   کیا ۔

 مسئلہ فلسطین پر وزیراعظم نے اُمت مسلمہ سے کہا  کہ قبلہ اول  اور مسجد الاقصی  کی اسرائیل کے ہاتھوں خلاف ورزیوں     کو قبول کرنا ممکن نہیں  اور  مسلمانوں کا یہ فرض بنتاہے کہ وہ  اپنے  مذہبی اعتقادات   کے احترام میں  ان مقامات مقدسہ کی حُرمت کا دفاع کریں ۔

 انہوں نے کہا کہ  مسئلہ فلسطین،  عالمی قوانین کی بے انصافیوں  پر  قربان ہو رہا ہے   جس سے خطے کا  امن و امان  بھی روبہ زوال ہے ۔

 وزیراعظم نے  ایک بار پھر زور دیتےہوئے  اس بات کی اہمیت اجاگر کی کہ    مشرق وسطی میں اگر امن بحال کرنا ہے تو  سن 1967   کی سرحدوں کے تحفظ   سمیت  ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام نا گزیر ہے۔

 انہوں نے  اسرائیل کی طرف سے یہودی بستیوں  کی تعمیر کو  جلتی پر تیل کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا  کہ  یہ عمل دو ریاستی  نظریئے کی نفی کرتا ہے  اور امن مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ  ہے ۔



متعللقہ خبریں